Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2024 04:11pm

9 برس کے دوران 9 بچے موت کا شکار

کوہاٹ میں قائم غیرقانونی کریش پلانٹ مقامی بچوں کے لیے موت کا کنواں بن گیا، کریش پلانٹ کے لیے مائنگ کے باعث برساتی نالے کی گہرائی کئی میٹر تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے دو سالوں کے دوران 9 بجے موت کا شکار ہوگئے اور گزشتہ روز 12 سالہ بچے کے ڈوبنے کے واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے کریش پلانٹ بند کردیا۔

کوہاٹ کے علاقہ جرما میں برساتی نالے پر قائم غیر قانون کریش پلانٹ کے باعث کئی میٹر گہرے کھڈے پڑ گئے جس کی وجہ سے ایک طرف بچوں کے ڈوبنے کے واقعات معمول بن گئے تو دوسری طرف علاقے میں زرعی اراضی اور کھیل کے میدانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ایک اور مقامی بچے کے ڈوب جانے کے بعد ضلع انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور برساتی نالے کے کنارے لگے کریش پلانٹ کو بند کر دیا۔

لاقہ مکینوں کی شکایات پر ضلع اتنظامیہ نے کارروائی کرتےہوئے برساتی نالے کے کنارے کریش پلانٹ بند کردیا۔

Read Comments