حکومتی معاملات میں قدرے بہتری نمودار ہونے پر اسٹاک مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جمعرات کی صبح بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت نوٹ پر ہوا۔
جمعرات کو ابتدائی لمحات میں سرمایہ کاروں میں غیر معمولی اعتماد دکھائی دیا۔ گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا تھا۔
آج بینچ مارک 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے نتیجے میں بینچ مارک انڈیکس 80 ہزار 800 کی سطح پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں :
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز