چلڈرن ہسپتال میں بچہ تبدیل کرنے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ علاج کے لئے داخل چار دن کے لڑکے کو وفات کی وقت کپڑے تبدیل کرکے لڑکی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
واقعہ سے متعلق درج ایف آئی آر کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں چار دن کے لڑکے کو لڑکی میں تبدیل کردیا، چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے زیر علاج لڑکے کے مرنے پر لڑکی کی لاش والد کے حوالے کردی۔
لاہور:چلڈرن اسپتال میں آتشزدگی، وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دیدیا
ایف آئی آر کے مطابق گوجرانولہ کا رہائشی عرفان اپنے چار دن کے بیٹے کو علاج کے لئے چلڈرن ہسپتال لایا، ہسپتال انتظامیہ نے چھ گھنٹے بعد بیٹے کو مردہ قرار دے کر ہمارے حوالے کردیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گھر پہنچنے پر معلوم ہوا بیٹے کے کپڑوں میں مردہ لڑکی ہے جس پر عرفان اکرم مردہ لڑکی کی لاش لے کر لاہور پہنچ گیا اور پولیس نے مدعی عرفان اکرم کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔