کینیڈین لیگ کیلئے کپتان بابراعظم سمیت 7 کھلاڑی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے این او سی کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کی جانب سے این او سی کی درخواست ایک ہفتہ قبل کی گئی تھی، پی سی بی، انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ لیگ کے آئی سی سی سے الحاق سے متعلق لاعلم ہے۔ اس لئے آئی سی سی سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی کینیڈین لیگ کیلئے این اوسی کے منتظر ہیں جب کہ افتخار احمد، آصف علی، محمد عامر اور محمد نواز کو بھی جی ایل ٹی ٹوئنٹی کا این او سی نہیں ملا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی پر گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ جمع کرادی
خیال رہے کہ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا چوتھا ایڈیشن 25 جولائی سے کینیڈا میں شروع ہورہا ہے، بابر اعظم، آصف علی، محمد عامر اور محمد رضوان وینکوورنائٹس کے ساتھ معاہدہ کرچکے ہیں جب کہ شاہین آفریدی اورمحمد نواز ٹورنٹو نیشنلز اور افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز مسی سوگا کا حصہ ہوں گے۔