Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2024 08:45pm

بیمار بچے کیلئے دوا لینے گئی ماں کو اژدھا نگل گیا

وسطی انڈونیشیا میں بیٹے کی دوائی خریدنے جانے والی خاتون کو اژدھا نگل گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 سالہ سریاتی منگل کے روز اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے صبح گھر سے نکلی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔

دو سر والے نایاب سانپ نے چڑیا گھر کے مالک کو ڈس لیا

سریاتی کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے رشہ داروں نے خاتون کی تلاش شروع کردی۔

اژدھا کا شکار بننے والی سریاتی کے 30 سالہ شوہر اڈیانسا کو جنوبی سولاویسی صوبے کے سائٹبا گاؤں میں ان کے گھر سے تقریباً 500 میٹر دور اہلیہ کے کپڑے اور چپل ملیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے تھوڑی دیر بعد خاتون کے شوہر نے تقریباً 10 میٹر کے فاصلے پر ایک سانپ دیکھا جس کا پیٹ بہت زیادہ پھولا ہوا تھا۔

اڈیانسا نے گاؤں والوں کو وہاں بلا کر اژدھے کا پیٹ کاٹا اور جہاں انہیں خاتون کی لاش ملی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیا کے اسی علاقے میں 20 فٹ لمبا اژدھا ایک خاتون کو نگل گیا تھا جس کے بعد اس کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش باہر نکالی گئی تھی۔

Read Comments