ٹانک میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نجیتے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر معمور پولیس اہلکار زخمی، پشاور ایل ار ایچ سپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق گاؤں شاہ عالم میں انسداد پولیو مہم جاری تھی جس کے لئے گاؤں کے اطراف ناکہ بندی کی گئی تھی، اسی دوران قریبی جنگل سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے موقع پر موجود پولیس اہلکار زاہد اللہ زخمی ہوا گیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد دینے کے بعد پشاور ایل آر ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے کئے علاقے میں سرچ اپریش جاری ہے ۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر چار حملے ہوئے ہیں جن میں چار اہلکار زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوا ہے۔
واقعہ پر گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔ گورنر کے پیم فیصل کریم کنڈی نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ پولیو ٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔
جبکہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ٹانک اور ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔