Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2024 02:38pm

پاک امریکا انفنٹری مشقیں پبی کے این اے ٹی سینٹر میں جاری

پاکستان اور امریکا کی انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج مشقیں 2024 نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں جاری ہیں۔ دو ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کی انفنٹری کمپنیوں کے دستے شریک ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مشق ہے جس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔

مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا طریقِ کار مزید بہتر بنانا ہے۔

مشقوں میں اربن وارفئر کے دوران سب یونٹ کی سطح پر نشانہ بازی کی مہارتوں کا تصور بھی شامل کیا گیا ہے۔ افتتاحی مشقوں کا مشاہدہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے کیا۔

Read Comments