راولپنڈی میں خود کو کنوارا ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے والا پھنس گیا۔ دھوکا دہی پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واجد منصور کے خلاف مقدمہ اُس کی دوسری بیوی نے درج کروایا ہے۔
واجد منصور کے خلاف درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےی کہ وہ محض شادی شدہ نہ تھا بلکہ ایک بچی کا باپ بھی تھا۔ پھر بھی جھوٹ بول کر دوسری شادی کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے سُسرالیوں سے جھوٹ بول کر بدنیتی چھپائی اور شادی ہوتے ہی دوسری اہلیہ سے 16 تولے کے طلائی زیوارات بھی چھین لیے۔