خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی دسویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدرات وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی، اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اعلیٰ سطحی سرکاری حکام اورا سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مختلف شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اجلاس میں مختلف معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے بھی پیش کیے گئے کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں کی معاونت کیلئے جامع انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرایگزیکٹو کمیٹی نے متوقع اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لئے راہ ہموار کی۔