کیلا انسانی انرجی کو بوسٹ کرنے والا ایک بہترین پھل ہے جو ذیابطیس کو روکنے میں مددگار ہونے کے ساتھ وزن میں بھی کمی کا سبب بنتا ہے۔
لیکن اگر کیلے کو ڈیپ فرائی کر کے اس کے پکوڑے بنا کر کھائے جائیں تو کیسا ہوگا؟ یقیناً آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ ایک مذاق ہے۔
مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے کیلا کھانے کے شوقین افراد کو غصہ دلا دیا۔
آلو، پیاز اور مرچوں کے پکوڑے تو ہر کوئی کھاتا ہے مگر اب کیلے کے پکوڑے ڈیپ فرائی کر کے فروخت کیے جا رہے ہیں جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
اس ریسپی کو ’چیک چین بنانا‘ کا نام دیا گیا ہے جسے ایک کڑاہی سے بھرے تیل میں فرائی کیا جاتا ہے۔
کرسپی فوڈ اسٹیشن نامی انسٹاگرام پیچ پر یہ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دو لوگ کیلے کے گچھے کو ایک کڑاہی میں ڈالتے ہیں جس میں انہیں پکا کر نکال لیا جاتا ہے اور پھر دوبارہ کیلے کا چھلکا اتار کر انہیں ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صحت بخش ریسپی ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے۔ ویڈیو پر 25 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔