کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، نجی کمپنی نےگارڈ کےساتھ غیر ملکی شہری کو بینک کیش لینے بھیج دیا، سفید کار میں سوار ملزمان نےکیش چھننے کی نیت سے گاڑی نہ روکنے پر ٹائر پر فائرکردیا۔
واقعہ سکھن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں نجی کمپنی نے غیرملکی شہری کو 1 گارڈ کے ہمراہ بینک دو کروڑ روپے نکلوانے بھیجا دیا۔ سفید کار میں سوار ملزمان نے غیرملکی کی گاڑی روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے ٹائر پر فائر بھی کیا ۔
تاہم خوش قسمتی سے پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان کیش چھینے بغیر فرار ہوگئے ملزمان سیکورٹی گارڈ کی گن ساتھ لے گئے ۔