پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز بھی انڈیکس 379 پوائنٹس یا 0.48 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 824 پر بند ہوا تھا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 819 پوائنٹس یا 1.04 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 643 پر پہنچ گیا تھا۔
لیکن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں یہ اضافہ 728 پوائنٹس پر آگیا اور انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا۔