معاشی سست روی، اسمگلنگ اور بلند قیمتوں کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق گزشتہ مالی سال تک پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 8 فیصد کم رہی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر
او ایم سیز کے مطابق جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 4 فیصد اضافے سے 14 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی تاہم گزشتہ مالی سال مجموعی فروخت ایک کروڑ 66 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی، جو مالی سال 2006 کے بعد سب سے کم فروخت ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق فروخت میں کمی کی ایک بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتییں بھی ہیں۔