فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی 2024 سے 2 ہزار 200 اشیا کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے اور 657 لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 2 فیصد کسٹم ڈیوٹی ان اشیا کی درآمد پرعائد کی گئی ہے جن پر پہلے صفر فیصد ڈیوٹی عائد تھی۔ ایس آر او 929 (1) 2024 کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق 2، 4، 6 اور 7 فیصد کی شرح سے ہوگا۔
خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا
علاوہ ازیں یکم جولائی 2024 سے سینکڑوں اشیا کی درآمد پر 5 فیصد سے 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
یکم جولائی 2024 سے ایف بی آر نے متعدد درآمدی اشیا پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) بھی نافذ کر دی ہے۔ ہزار سی سی سے زائد سی کے ڈی والی کاروں ، جیپوں اور کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد ہوگی۔
اس ضمن میں ایف بی آر نے تازہ ایس آر او میں اپنے پرانے نوٹی فکیشن نمبر ایس آر او کو منسوخ کردیا جس میں مخصوص اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا تذکرہ تھا۔
ایف بی آر نے مالی سال 2024 کے مقررہ ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا
مندرجہ ذیل اشیا پر عائد کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کی تفصیل
درآمدی پرفیوم اور سپرے پر 20 فیصدگھڑیاں پر 30 فیصددھوپ کے چشمے پر 30 فیصددرآمد شدہ سائیکل پر 10 فیصددرآمد شدہ ڈیری مصنوعات پر 20-25 فیصدقدرتی شہد پر 30 فیصددرآمد شدہ کھجور اور دیگر پھل پر 25 فیصدکاسمیٹکس پر 55 فیصددرآمد شدہ شیونگ کریم اور صابن پر 50 فیصدجینٹس کیپس، اوور کوٹ، جیکٹس، ٹراؤزر اور شرٹس پر 10 فیصدخواتین کا اوور کوٹ، جیکٹس، اسکرٹس/ٹراؤزرپر 10 فیصددرآمد شدہ زیورات پر 45 فیصدڈینچر فکسٹیو پیسٹ اور پاؤڈ، ڈینٹل فلاس پر 50 فیصدپنیراور دہی پر 25 فیصدآلو/دیگر سبزیاں اور سبزیوں کا مرکب پر 50-55 فیصدچینی کنفیکشنری (سفید چاکلیٹ سمیت) 40 فیصدتمباکو وغیرہ پر 50 فیصدکتے یا بلی کی خوردہ پر 50 فیصدملبوسات اور ملبوسات کی اشیا، چمڑے یا کمپوزیشن لیدر کی اشیا پر 50 فیصدآر ڈی اور ویڈیو گیم کنسولز اور مشینیں، ٹیبل یا پارلر گیمز پر 50 پر فیصد
علاوہ ازیں کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر فائلرز کیلئے ایکسائز 3 فیصد، کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر لیٹ فائلرز کیلئے ایکسائز 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔
کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر نان فائلرز کیلئے ایکسائز 7 فیصد ڈیوٹی ہوگی۔
مزید تفصیلات کے مطابق چینی مینوفیکچرر کیلئے سپلائی پر 15 روپے فکسڈ ڈیوٹی اور سگریٹس میں استعمال ہونے والے فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو ، نیکوٹین پاؤچز پر 1200 روپے فی کلو اور موبل آئل پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔
محصولات کا ہدف: ایف بی آر نے 1300 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز پیش کردی
ایس آر او کے مطابق اندرون ملک استعمال یا سپلائی کے لیے آٹوموٹیو گاڑیوں کے ذیلی اجزا، آٹوموٹیو کلائمیٹ کنٹرول آلات اور آٹو موٹیو بیٹریوں کی درآمد پر 2 اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
مزید برآں، زرعی ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے ٹائروں/ٹیوبوں سمیت کسی بھی کٹ کی شکل میں اسمبلی/مینوفیکچرنگ کے اجزا کی درآمد پر 2 اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔