Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2024 10:00pm

پاکستان بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ، 38 لاپتا پاکستانی دفاعی اہلکاروں کا بھی تذکرہ

پاک بھارت نے ایک دوسری کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

پاکستان نے بھارت کو اڑتیس پاکستانی دفاعی اہلکاروں اور بھارتی جیل میں قید چار سو باون پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست فراہم کی ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ کے مطابق پاکستان نے قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست بھارت کے حوالے کی ہے جبکہ لاپتہ 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی بھارتی حکام کو دیدی ہے۔ جن 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں موجود اہلکاروں بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی جیلوں میں 254 بھارتی شہری اور ماہی گیر قید ہیں جبکہ بھارتی جیلوں میں 452 پاکستانی یا مبینہ پاکستانی اور ماہی گیر قید ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ان فہرستوں کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور جسمانی و ذہنی معذور قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔

Read Comments