حکومت خیبرپختونخوا نے ایک بار پھر سوشل میڈیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت سوشل میڈیا منصوبے کو قانونی تحفظ دینے پر کام شروع اور قواعد وضوابط وزرات قانون کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا منصوبے کے تحت انفلوئنسرز کو حکومتی تشہیر اشتہاری مشن دیے جائیں گے۔ جبکہ سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے 1200 سے زائد انفلوئنسرز کے منصوبے کو نگران حکومت نے ختم کیا تھا، نگران حکومت نے سابق حکومت کے سوشل میڈیا منصوبےکےخلاف کارروائی کی سفارش بھی کی تھی۔