اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ 2 سال بعد کھیلا جائے گا، جس میں بھارت کے پاس 2 سال بعد دوبارہ چیمپئن بننے کا موقع ہوگا کیونکہ اسے گھر کا فائدہ ملے گا کیونکہ اگلا ورلڈ کپ فروری مارچ 2026 میں ہوگا، جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔
گزشتہ دونوں بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا، بھارٹی ٹیم نے سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو آخری گیند پر شکست دی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 9 ویں ایڈیشن کی مشترکہ میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز نے کی تھی، اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ 2 سال بعد کھیلا جائے گا جبکہ اس کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کریں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے بُری خبر آگئی
اس طرح ٹیم بھارت کو 2 سال بعد بھی دوبارہ چیمپئن بننے کا موقع رہے گا کیونکہ اسے گھر کا فائدہ ملے گا۔ اگلا ورلڈ کپ فروری مارچ 2026 میں ہوگا۔
روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 2024 میں چیمپئن بنی ۔ اس ورلڈ کپ میں سپر 8 تک پہنچنے والی ٹیموں نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، جس میں میزبان بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں حالانکہ سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی لیکن میزبان ہونے کی وجہ سے انہیں موقع ملے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس دوران 55 میچ کھیلے جائیں گے، اگلے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں کوالیفائنگ کے ذریعے آئیں گی جبکہ 12 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔