پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف عمران خان کا بلاک ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں، ترجمان حکومتی قانونی امور