سندھ کے شہر حیدرآباد میں جائیداد پر تنازعے کے بعد ایک خاتون اور اس کی نوعمر بیٹی کو مبینہ طور پر رشتہ داروں نے دیوار میں چنوا دیا، پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے دیوار توڑ کر ماں بیٹی کو بچایا۔
یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا، جہاں متاثرہ خاتون کے بہنوئی سہیل اور اس کے بیٹوں نے جائیداد پر تنازعے کے بعد ماں بیٹی کو ایک کمرے میں بند کرکے دیوار چنوا دی۔
لاہور : تھانہ راوی روڈ کے 2 اے ایس آئی لڑ پڑے، ایک کا سر پھٹ گیا
بعد ازاں مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، جس کے بعد دونوں کو بچانے کے لیے دیوار کو گرا دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے اپنے بہنوئی پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ اس نے زبردستی ان کے گھر سے متعلق اہم دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
تربیلہ اور خان ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائیوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے
اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، حیدرآباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر فرخ لنجار نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جلد از جلد ملزمان گرفتار کرلیا جائے گا۔