Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2024 11:43am

خیبر میں مقتول صحافی کا قائم کردہ اسنوکر ہال نذر آتش، انٹرنیٹ کیفے مالکان کو دھمکی

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے سلطان خیل مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے مقتول صحافی خلیل جبران کے قائم کردہ اسنوکر ہال کو آگ لگا دی، ساتھ ہی انٹرنیٹ کیفے چلانے والوں کو بھی کاروبار بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پولیس کے مطابق اسنوکر ہال کو مقتول صحافی خلیل جبران نے تین سال قبل قائم کیا تھا، آگ لگنے سے فرنیچر کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہال کے شیشے بھی تھوڑ دئے گئے ہیں۔

مچھ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد گیس کی فراہمی بحال

پولیس کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ رات گئے پیش آیا،نامعلوم افراد نے ہال کے باہر پمفلٹس چسپاں کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ سنوکر ہال فحاشی کا اڈہ تھا اس لئے جلادیا، انٹرنیٹ کیفے مالکان بھی اپنا کاروبار بند کردیں، نقصان کی صورت میں نیٹ کیفے مالکان خود ذمہ دار ہوں گے۔

لکی مروت میں فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

پمفلٹس میں مزید کہا گیا کہ فحاشی کی روک تھام کےلئے ہماری جنگ جاری رہے گی، ہماری جنگ فورسز، خفیہ اداروں اور ان کے جاسوسوں سے ہے۔

Read Comments