Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2024 10:38am

پیرس میں طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے باہر موٹر وے پر ایک طیارہ گرنے سے تین سیاح مارے گئے۔

طیارہ اے فور ہائی وے پر فرانس کے شہر آئل ڈی فرانس کے علاقے کولیجئین کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

پولیس خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کو بتایا کہ واقعہ سے قبل جہاز اوور ہیڈ پاور کیبل سے ٹکرایا تھا۔

جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں سڑک کے مرکزی ریزرویشن پر ایک تباہ شدہ طیارہ پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔

1990 میں کویت میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کا برطانوی حکومت، برٹش ایئرویز پر مقدمہ

یہ ایک چھوٹا سنگل انجن طیارہ تھا، جس کی تباہی کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ موٹر وے کو دونوں سمتوں سے بلاک کر دیا گیا ہے، اورسڑک پر موجود کسی گاڑی کو نقصان نہیں ہوا۔

طوفانی بارش: دہلی ایئر پورٹ پر ٹرمنل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

لاگنس ایروڈوم کے رہائشیوں کی ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ، ’لوگنیس ایمرین ویل (ایرو فلائٹ فلائنگ کلب) کا ایک سیاحتی طیارہ ایک سال میں دوسری بار کولیجین کے قریب اے فور پر گر کر تباہ ہوا ہے۔‘

Read Comments