گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
گورنر پنجاب کے رخصت پر ہونے کے باعث اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
سردار سلیم حیدر خان 7 جولائی تک چھٹیوں پر ہوں گے، ملک احمد خان 7 جولائی تک بطور قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔