سوشل میڈیا پر بھارت اور بھارتیوں سے متعلق ایسی کئی خبریں ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں ڈال دیتی ہے، لیکن حال ہی میں ایک بھارتی شہری پر خاتون کی جانب سے مقدمہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہندو پنڈت پر مقدمہ چل رہا ہے، جس پر زیادتی سمیت کئی دیگر الزامات پر لندن ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق 68 سالہ بھارتی نژاد راجیندر کالیا کی جانب سے مبینہ طور پر کہنا تھا کہ وہ بیمار کو ٹھیک کر سکتا ہے، لیموں سے خون نکال سکتا ہے اور پانی سے آگ بنا سکتا ہے۔
حیرت انگیز طور پر خود کو خدائی کا دعویٰ کرنے والے راجیندر پر 4 خواتین سے دہائیوں سے زیادتی کا الزام ہے، جن میں سے 3 بچپن ہی سے زیادتی کا شکار ہوئیں۔
اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 6 بھارتی شہری کون ہیں
جبکہ راجیندر پر اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے اور ان پر دباؤ ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
اب سابق شاگرد اپنے سابق گرو راجیندر کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں کیس لڑ رہے ہیں، دوسری جانب راجیندر نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
رواں ہفتے شروع ہونے والے کیس کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نوجوانی کے دور میں راجیندر موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوئے تھے، تاہم وہ معجزانہ طور پر واپس کھڑے ہوگئے تھے۔
بھارتی حکومت نے شہریت کے متنازع قانون پر عمل کا اعلان کردیا
دوسری جانب ڈیلی میل کے مطابق راجیندر 21 سال کی عمر میں برطانیہ آئے تھے جبکہ 1986 میں برطانیہ کے علاقے کاونٹری میں بابا بالک ناتھ مندر بنایا تھا۔
بیرسٹر مار جانز نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس معجزانہ اور طاقتور شخصیت راجیندر سے متعلق ہے، جو کہ ایک غیر معمولی کیس ہے، جبکہ راجیندر نے خود کو خدا کا روپ قرار دیا ہے۔
جبکہ اس کیس میں راجیندر کی زیادتی کا شکار پہلی خاتون بھی سامنے آ گئی ہیں، 57 سالہ خاتون نے مندر جوائن کیا تھا، جبکہ وہ شام 4 سے رات 5 بچے تک بھجن میں حصہ لیتی تھیں۔
مندر کے بعد اب عرب دنیا میں بھارتی جامعہ
جمعے کے روز خاتون نے عدالت میں بتایا کہ راجیندر نے انہیں کہا تھا کہ وہ اس بات کا تعین کرے گا کہ خاتون دوزخ میں جائے گی یا نہیں؟
جبکہ خاتون نے بتایا کہ گزشتہ 22 سال تک انہوں نے زبردستی زیادتی کی، جبکہ 48 سالہ خاتون کی جانب سے بھی بتانا تھا کہ 13 سال کی عمر سے ہی راجیندر نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سابق شاگردوں کی جانب سے راجیندر پر 8 ملین یورو یعنی پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، کا دعویٰ دائر کیا ہے، جبکہ اس حوالے سے اب لندن ہائی کورٹ کیس زیر سماعت ہے۔
جبکہ راجیندر اور ان کی اہلیہ سشترا 1 اعشاریہ 1 ملین یورو جو کہ پاکستانی 32 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے کے محل میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، یہ محل برطانیہ کے علاقے واروکشئیر پر موجود ہے۔