گزشتہ روز کراچی میں ناظم آباد چاولہ مارکیٹ میں دو افراد کی گلا کٹی لاشیں ملنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر سے ماں اور بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ رضویہ میں درج کرلیا گیا ہے، چاولہ مارکیٹ سے جن دو افراد کی لاشیں ملیں انھیں گزشتہ شب قتل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین محمد ایوب اور سب خان میٹرو ویل پر برف کا کام کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کس کے ساتھ رابطے میں تھے اس کی تفتیش کی جارہی ہے، واقع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر سے ماں اور بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت 60 سالہ زاہدہ اور 32 سالہ طارق کے نام سے ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ لاشیں قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی: پکنک پر جانے والی کوسٹر کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق