افغان طالبان کے وفد نے اتوار کو قطر میں افغانستان پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی، جب کہ منتظمین نے کہا کہ خواتین کو اجتماع سے باہر رکھا جائے گا۔
دو روزہ اجلاس قطری دارالحکومت دوحہ میں افغان بحران پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تیسرا اجلاس ہے۔
کابل میں طالبان حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد جو اس کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وفد نے اجلاس کے موقع پر روس، بھارت اور ازبکستان سمیت کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے زیراہتمام تیسری افغان کانفرنس کا افتتاحی اجلاس آج دوحہ میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 3 رکنی پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا جبکہ پہلی بار شرکت کرنے والا افغان طالبان حکومتی وفد بھی دوحہ میں موجود ہے۔
کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پہلی بارافغان طالبان حکومتی وفد بھی شرکت کے لیے دوحہ میں موجود ہوگا جبکہ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، سہیل شاہین اور دیگر شامل ہوں گے۔
افتتاحی اجلاس میں افغان طالبان وفد بریفنگ دے گا، افغان کانفرنس میں دنیا بھر کے نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغان مسئلہ پر مشاورت میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ کی پاکستانی وفدسے ملاقات ہوئی ، جس میں نمائندہ خصوصی آصف درانی، قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز ، کابل میں ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغان کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی ۔