سوات میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے سانحہ مدین میں ملوث مزید 5 افراد کو پولیس نے شناخت کے بعد گرفتار کیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
جج نے ملزمان شیراز احمد، محمد غفران، نصیر نواز، محمد نعیم، ممتاز خان اور محمد نصیر عباس کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا اور ملزمان کو 3 جولائی کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
سوات میں زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث 3 افراد منشیات فروش نکلے
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مدین میں ایک شخص کو ہجوم نے قتل کرکے لاش جلا دی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، اس کیس میں اب تک 35 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔
واقعے کے بعد وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مارے جانے والے شخص نے توہین مذہب سے بارہا انکار کیا تھا۔