Aaj Logo

شائع 29 جون 2024 07:01pm

بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تاجر برادری نے یکم جولائی کو بجلی کے زائد بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 200 یونٹ کا بل 3000 اور201 یونٹ کا بل 8000 روپے سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے بجلی کے بلوں سے متعلق کہا کہ 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اجمل بلوچ نے بجلی کے بلوں پر سیل ٹیکس انکم ٹیکس ایف سی سرچارج کو ختم کرنے کا مطابلہ کیا۔

Read Comments