Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2024 06:45pm

2 منٹ میں مسافروں کو منزل تک پہنچانے والی مختصر ترین فلائٹ

Welcome

عام طور پر ہوائی جہاز کا سفر 2 گھنٹوں سے زائد کا ہی ہوتا ہے، لیکن ایک ایسا فضائی سفر بھی موجود ہے، جس میں مختصر ترین وقت لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان فلائٹ متخصر ترین وقت میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچاتی ہے۔

جبکہ ان دو جزائر کے درمیان اڑان بھرنے والی فلائٹ مختصر ترین فلائٹ کا اعزاز بھی رکھتی ہے، ذرائع کے مطابق یہ فلائٹ محض 2 منٹ میں مسافروں کو ایک ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے پہنچاتی ہے۔

اگرچہ مسافروں کی سہولت کے لیے پانی پر فیری بھی موجود ہے، جس پر سوار ہو کر مسافر ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم زیادہ تر مسافر دوسرے سفر یعنی فضائی سفر کو فوقیت دیتے ہیں۔

ہوائی جہاز کی کھڑکی کے نچلے حصے میں سوراخ کیوں ہوتا ہے

اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ کشتی کو پانی کے بہاؤ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مختصر ترین فلائٹ تقریبا 90 سیکنڈز تک فضا میں رہتی ہے، جبکہ دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ کا آغاز 1967 میں ںہوا تھا، جو کہ صرف 1 اعشاریہ 7 میل فاصلہ طے کرتی تھی۔

Read Comments