Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2024 03:57pm

عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، چاہتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرلیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ سے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی سے بھی کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ایک سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے نمٹنا چاہیےم اس کے لیے بات چیت لازم ہے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیر اعظم نے ’آپریشن عزم استحکام‘ کی منظوری دے دی

ایک اور سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ’حکومت کی ذمہ داری بھی ہے اور یہ ذمہ داری لینی بھی چاہیے، یہ آپریشن فوج کی نہیں، ہماری ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں دوران خطاب کہا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، یہ آج بھی نو مئی والے ہیں، کبھی پاؤں پکڑتے ہیں کبھی دھمکیوں پر اتر آتے ہیں، ملک میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہوچکی ہیں، روزانہ قتل کیا جارہا ہے، ملک میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے واقعات پوری قوم کے لیے شرمساری کا باعث ہیں، اس بارے میں اسمبلی میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، اپوزیشن اس معاملے پر بھی اپنی سیاست بچارہی ہے۔

خواجہ آصف کے عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق انتہائی سنگین الزامات

علاوہ ازیں چند روز قبل سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی کی جانب سے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے انتہائی غیر مناسب لفظ استعمال کیے جانے کے بعد وزیر دفاع اور رہنما ن لیگ نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق طویل ٹوئٹ میں ان کی نجی زندگی سے متعلق انتہائی سنگین اور الزامات لگائے تھے۔

Read Comments