گرمیوں کے موسم میں گھروں میں پورا دن پنکھے چلتے ہیں۔ اس کی وجہ سے پنکھا مکمل طور پر سیاہ نظر آنے لگتا ہے، اگر آپ کا پنکھا بھی دھول اور مٹی کی وجہ سے پہت گندا ہو گیا ہے تو اسے صاف کرنے کے آسان ٹوٹکے موجود ہیں۔
اپنے گھر کے پنکھوں کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہر چند دن بعد پنکھے کو خشک کپڑے سے صاف کریں۔ اس سے پنکھے پر گندگی کو جمع ہونے سے روکا جا سکے گا۔
بارش میں میں جلد کی چپچپاہٹ کیسے دور کریں
اگر آپ کے پنکھے پر دھول اور مٹی کی پتلی پرت نمودار ہو رہی ہے،تو اسے گیلے کپڑے کی مدد سے صاف کریں۔ اس کے بعد پنکھے کو خشک کپڑے سے پونچھ لیں۔
اس کے لیے اسپرے بوتل میں لیکویڈ صابن، لیموں کا رس اور بیکنگ سوڈا ڈال دیں۔ اب بوتل کے ڈھکن کو بند کر کے ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کی مدد سے پنکھے کو آسانی سے صاف کیا جا سکے گا۔
اگر آپ گندے پنکھے کو آسانی سے صاف کرنا چاہتی ہیں تو نیم گرم پانی میں ڈٹرجنٹ ملا کر محلول تیار کر لیں، اب اس محلول کو گیلے کپڑے پر لگا کرپنکھے کو اچھی طرح صاف کر لین۔
پنکھے پر جمی دھول اور گندگی صاف کرنے کے لیےآپ ڈسٹ کلینر کی مدد لے سکتی ہیں۔اس کی مد سے پنکھے کے اوپری حصے کو بھی اچھی طرح صاف کیا جا سکے گا۔
اگر آپ کا پنکھا زیادہ اونچائی پر ہے تو، اسے صاف کرنے کے لیےکوب ویب برش کا استعمال کریں۔تاکہ اس پر دھول کی موٹی پرت جمع نہ ہو۔
اس کے لیے نیم گرم پانی میں نمک ملا کر ایک محلول تیار کر لیں۔ اس کے بعد سوتی کپڑے کوپانی میں ڈبو کر پنکھے کو اچھی طرح صاف کر لیں۔