Aaj Logo

شائع 29 جون 2024 12:11pm

لداخ میں مشقوں کے دوران 5 بھارتی فوجی ڈوب کر ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لداخ میں 5 بھارتی فوجی مشقوں کے دوران دریا بُرد ہوگئے۔ یہ فوجی ایک ٹینک پر بیٹھ کر دریا عبور کر رہے تھے کہ باڑھ آگئی۔

لداخ کے دولت بیگ اولڈی ایریا میں مشقوں کے دوران چند فوجیوں نے T-72 ٹینک پر بیٹھ کر دریا پار کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ ٹینک پر دریا سے گزر ہی رہے تھے کہ اچانک طغیانی آگئی اور پانچ فوجی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

لاشیں تلاش کی جارہی ہیں۔ جن علاقوں میں بھارتی فوجی مشقیں کر رہے تھے وہاں کچھ دنوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں اور دریاؤں میں کہیں کہیں اچانک بڑے ریلے آجاتے ہیں۔ ان ریلیوں میں متعدد افراد بہہ گئے ہیں۔

Read Comments