خیبر پختونخوا حکومت نے جنوبی اضلاع کیلئے الگ سیکریٹیریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عابد مجید کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔ ع
ابد مجید کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جنوبی سیکرٹریٹ کے قیام کی تجاویز تیار کرکے صوبائی کابینہ کو پیش کریں۔
خیبر پختونخوا کا جنوبی سیکرٹریٹ کوہاٹ، بنوں ڈیرہ اسماعیل خان اور ان میں ضم ہونے والے اضلاع پر مشتمل ہوگا۔