Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2024 12:00pm

کراچی میں بارش کے باوجود حبس نہ چھٹ سکا

کراچی میں بارش کے باوجود حبس نہ چھٹ سکا جبکہ شہر میں بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج پارہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کردی۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آنے اور ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم رہے گا، کراچی میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج شہر قائد میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے صوبے شمالی مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں چند ایک مقام پر آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

جبکہ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند ایک مقام پر بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت کے مطابق کراچی میں پارہ 35 ڈگری،حیدرآباد میں 34 ڈگری پر پہنچ گیا ہے۔

موہن جو دڑو میں 38 ڈگری، دادو میں 36 اور نوابشاہ میں پارہ 34 ڈگری پر پہنچ گیا،ادھر سرگودھا 39 اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 38 ڈگری اور ساہیوال میں 39 ڈگری پر پہنچ گیا، بہاولپور 37 اور ملتان میں بھی 37 ڈگری تک پارہ پہنچ گیا ہے۔

لاہور میں پارہ 36 ڈگری پر پہنچ گیا، پشاور 31 اور اسلام آباد میں 34 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے، سبی میں 36 ڈگری کی گرمی، تربت میں درجہ حرارت 41 ڈگری پر پارہ پہنچ گیا ہے۔

Read Comments