سندھ اور بلوچستان سے دو پولیو کیس سامنے آگئے، ملک میں پولیو کیسز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے دو سالہ بچے اور کراچی کیماڑی سے تین سالہ بچی میں پولیووائرس پایا گیا ہے۔
بچوں میں معذوری کی اعلامات 22 مئی اور تین جون کو ظاہر ہوئیں، وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے وائے بی تھری اے کلسٹر سے ہے۔
2024 میں قلعہ عبداللہ سے تیسرا اور کراچی سے پہلا کیس ہے۔ اس سال ملک میں آٹھ میں سے چھ کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔