Aaj Logo

شائع 28 جون 2024 01:15pm

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیمسٹر فیسوں میں اضافے پر حکم امتناع جاری

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی سیمسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی کو حکم امتناع جاری کردیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں سمیسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شعبہ قانون اور بی اے سمیت مختلف شعبوں کی سیمسٹر فیس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم غریب طلبہ اتنی فیس کہاں سے ادا کریں گے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق یونیورسٹی سالانہ 10 فیصد سے زائد فیس میں اضافہ نہیں کرسکتی۔

ایڈووکیٹ عمران عزیز نے فیسوں کے اضافی سے متعلق فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا ہے، وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اب طلبہ پہلی والی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فیسوں کے اضافے سے متعلق فیصلے پر یونیورسٹی کو حکم امتناع جاری کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں سیمسٹر فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست طلبہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Read Comments