عرب ممالک میں ان دنوں شدید گرمی جاری ہے، جہاں شہری پریشان ہیں وہیں اب گاڑیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر چلتی گاڑیاں بھی آتشزدگی کا شکار ہوگئی ہیں۔
ان دنوں متحدہ عرب امارات میں 50 ڈگری سے بھی اوپر جا چکا ہے، ایسے میں امارات کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
جہاں شہری گرمی کے باعث پریشان ہیں، وہیں اب مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ گاڑیوں کی صحیح دیکھ بھال نہ ہونے پر یہ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
پراپرٹی لیکس پر متحدہ عرب امارات کا مؤقف سامنے آگیا
ری ایکشن فائر سپریشن کے سی ای او سام مالنس کے کہتے ہیں کہ گاڑیوں میں آگ لگنے کی بڑی وجہ گاڑیوں کی دیکھ بھال نہ کرنا ہے۔
دلہن کا جوڑا حکومت دے گی! امارات نے نوجوانوں کی شادیوں کے لیے نیا اعلان کر دیا
سی ای او کے مطابق نظر انداز کیے گئے انجن کمپارٹمنٹس میں آگ لگنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ میں یہی مشورہ دوں گا کہ سخت گرمی سے قبل اپنی گاڑی کی سروس ضرور کرائیں۔