امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ فائنل مقابلہ کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم بارباڈوس میں صبح سے لے کر شام 6 بجے تک بارش کا امکان ہے۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو روند کر بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
افغانستان کو شکست دے کر جنوبی افریقا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے اتوار کو ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے تاہم اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے۔
پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دنوں 190 منٹ کا اضافی وقت ہے، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح 1030 سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے۔
اضافی وقت کی صورت میں کھیل چار بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا، اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو انڈیا اور جنوبی افریقا مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے۔