ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی 2 ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔
میگا ایونٹ کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو روند کر بھارت ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ 2 ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا۔
1979 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 کا ورلڈ کپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا۔
2003 اور 2007 کی ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔
2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ناقابل شکست ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔