خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ خان کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد موجود ہے۔
ڈاکٹر عباد اللہ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے شکار صوبے کا اسمبلی اجلاس ہی نہیں بلایا جا رہا، آپریشن پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی بات کرنے والے پی ٹی آئی والے خود اسمبلی اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟
چوروں کو گھر بھیجا جائے اور فوج کے ساتھ مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے، شیخ رشید
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام ایشوز پر اسمبلی میں بات ہونی چاہئے، اس وقت اجتماعی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں کچھ اور یہاں کچھ اور کہتے ہیں، وزیراعلیٰ کو چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی سے پہلے ملیں بعد میں نہیں۔