گرمی کی شدت جہاں شہریوں کو تنگ کر رہی ہے، وہیں اب لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ بجلی کے بڑھتے بل بھی سب کو پریشان کر رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے بھی اپنے بجلی کے بل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
عوامی مسلم لییگ کے سربراہ شیخ رشید بھی بجلی کا بل دیکھ کر پریشان ہوگئے ہیں، شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی جا رہی تھی، جہاں انہوں نے اظہار خیال کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ میری بیوی ہے، نہ میرے بچے ہیں۔ نہ اےسی چلاتا ہوں، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔
شیخ رشید کیخلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج
شیخ رشید کا مزید میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر کے بعد خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے حالات خراب ہو رہے ہیں، امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرار داد منظور کی، یہ فارم 47 کے ممبر نہیں، چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کرکے گئے، قوم اس پر بھی سوچے۔