Aaj Logo

شائع 27 جون 2024 12:39pm

مچھ سینٹرل جیل کی بجلی دو دن سے غائب، سپرٹنڈنٹ حکام بالا کو مراسلہ لکھنے پر مجبور

بلوچستان میں مچھ سینٹرل جیل کی بجلی دو دن گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، مچھ جیل کے سپرٹنڈنٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ کر سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا۔

مچھ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مچھ جیل کی بجلی کاٹنے سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے حکام نے دو روز گزرنے کے باوجود جیل کی بجلی بحال نہیں کی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہوگیا؟

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مچ میں گرمی کا موسم عروج پر ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ کیسکو حکام نے سینٹرل جیل مچھ کی بجلی دو روز قبل 3 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی تھی۔

Read Comments