Aaj Logo

شائع 27 جون 2024 10:54am

شادی کی رات بیوی کے مرنے پر دلہے کی چاندی ہوگئی

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک نوبیاہتا جوڑا سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے جہاں شادی کی رات ہی دلہن کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کیرولائنا کی ملر اور دلہے اریک ہشنسن شادی کی رات گالف کلب کی گاڑی سے شادی ہال سے واپس جا رہے تھے، تاہم اسی دوران رینٹ آ کار کی گاڑی اُس گالف کی گاڑی پر چڑھ دوڑی تھی۔

اس حادثے میں اریک کی دلہن ملر دلہن کے جوڑے میں ہی ہلاک ہو گئی تھی، جبکہ دلہے میاں شدید زخمی ہوئے تھے۔

شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا

تاہم حادثے کے ایک سال بعد دلہے ہشنسن کی جانب سے کیس دائر کیا گیا تھا، جس پر چالرسٹن کاؤنٹی سرکٹ کورٹ کے جج نے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تصویر بذریعہ: امریکی میڈیا/ انٹرنیٹ/ دلہے ہشنسن اور ان کی اہلیہ ملر حادثے سے قبل خوشگوار موڈ میں

جج راجر ینگ کی جانب سے سیٹلمنٹ کی صورت میں احکامات جاری کیے، جبکہ یہ ہرجانہ فالی بیچ بار کے ’دی ڈراپ ان بار اور ڈیلی، دی کریب شیک اور اسنیپر جیکس اور اینٹرپرائس رینٹ آ کار کی جانب سے دیا جائے گا۔

ہشنسن کی جانب سے یہ دعویٰ دائر اس وقت کیا گیا تھا، جب مبینہ طور پر نشے میں دھت خاتون ڈرائیور جیمی لی کوموروسکی کی رینٹ آ کار گاڑی گالف کارٹ میں جا گھسی تھی، جس کے باعث 34 سالہ سمانتھا ملر 28 اپریل 2023 کو ہلاک ہوگئی تھیں۔

ساس نے داماد سے شادی کرلی، سسر رسومات میں شریک

اس سیٹلمنٹ میں ہشنسن کو 1 اعشاریہ 3 ملین ڈالرز یعنی 36 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، جو کہ ہشنسن کو ملے گی۔

دوسری جانب خاتون ڈرائیور کوموروسکی کو خطرناک ڈرائیونگ کرنے پر ایک سال سے زائد عرصے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Read Comments