Aaj Logo

شائع 27 جون 2024 10:00am

کراچی کے ملیر کھوکھرا پار میں گھر سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے ملیرکھوکھرا پار میں گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملیر کھوکھرا پار نمبر 05 انور مقصود کلینک کے قریب گھر سے لاشیں ملی ہیں، دونوں خواتین آپس میں بہن ہیں اور ان کی شناخت رخصانہ اور شہر بانو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ ’طبعی‘ معلوم ہوتی ہے، دونوں خواتین غیر شادی شدہ اور محلے میں بچوں کو قرآن شریف پڑھاتی تھی، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments