Aaj Logo

شائع 26 جون 2024 03:10pm

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا

سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2313 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کمی سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی سطح پر آ گیا۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 276 روپے ہو گئی۔

Read Comments