بنوں میں صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ تین راہ گیر زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان کے اسکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس وین پولیس لائن سے ملک پختون یار خان کو لینے جارہی تھی کہ ڈی آئی خان روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ صوبائی وزیر 9 مئی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت جارہے تھے۔ انہوں نے اس واقعے میں تین شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔