عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دے دیا اور کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہوگا، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا، پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی۔
عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزادی مارچ مقدمے سے بری
شیخ رشید نے کہا کہ پراسیکیوٹرنے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹرنے جج کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کی یہ درخواست مسترد ہوئی۔
مذاکرات کا وقت چلا گیا، 30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا، شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا، جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں، ایک قبر ہے مردے 3 ہیں، سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔