Aaj Logo

شائع 25 جون 2024 11:16pm

قومی کرکٹرز ماہانہ کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سب سے زیادہ جس پر سوال اٹھایا گیا وہ کرکٹرز کی لاکھوں وصول کی جانے والی تنخواہوں سے متعلق تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ سینٹرل معاہدے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟

سینٹرل کنٹریکٹ مطابق اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑی جن میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ماہانہ 45 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری میں شامل شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف اور نسیم شاہ آتے ہیں جنہیں پی سی بی 30 لاکھ روپے ماہانہ ادا کررہا ہے۔

جبکہ سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو تقریباً 15 لاکھ روپے کے درمیان معاوضہ دیا جاتا ہے جن میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔ علاوہ کیٹیگری ڈی کے کھلاڑیوں کو بھی کیٹیگری سی کے برابر ہی معاوضہ دیا جاتا ہے جن میں افتخار احمد، حسن علی، صائم ایوب جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ اعداد و شمار صرف ان کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہوں کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ کرکٹرز اس کے علاوہ میچ فیس، تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں اسپانسر شپ اور بونسز کے ذریعے بھی معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

Read Comments