وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، کوئی نیا کیس ادھر ادھر سے تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے، انھوں نے لندن میں ملاقات کا پروپیگنڈا کیا، لندن والی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے 10 جماعتوں کو جوڑ کر بانی پی ٹی آئی کی حکومت بنائی، جب اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ اٹھایا تو عدم اعتماد کا معاملہ ہوگیا۔
حال ہی میں ن لیگ چھوڑنے والے سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ ’زبیر صاحب خود فارغ ہوگئے، ہم نے ان کو پارٹی سے نہیں نکالا‘۔
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا
واضح رہے کہ آج منگل کے روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، جو 27 جون کو سنایا جائے گا جبکہ کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکارجاری ہوئی۔
جنرل باجوہ نے مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے ہمیں پنجاب اور وفاقی حکومت دینے کی آفر کی، خواجہ آصف
تاہم بانی پی ٹی آئی عدت کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث جیل میں ہی رہے انھیں رہائی نہ مل سکی لیکن اب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بڑی پیشرفت تصور کیا جارہا ہے۔