Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جون 2024 11:23pm

آپریشن عزم استحکام: پی ٹی آئی کا قبائل امن جرگہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا بیرسٹر سیف کہتے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا، جبکہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل منعقد ہوگا۔

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائیگا بیرسٹر سیف کہتے ہیں کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا ، کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل ہوگا ، قبائلی جرگہ رینگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب 3 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ جرگے میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے۔ جرگے میں قبائلی آضلاع میں امن امان اور عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائیگی۔

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی حقیقت ہے، میاں افتخار حسین

جرگے میں قرارداد پاس ہونگے جو بعد میں وزیر اعلی خیبر پختون خوا کو پیش کئے جائینگے، بعدازاں قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختون خوا اسمبلی میں بھی پیش کئے جائینگے۔

Read Comments