اینٹی کرپشن عدالت ساہیوال ریجن نے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی کرپشن کو جرم ثابت ہونے پر دو لاکھ روپے جرمانہ اور 12 سال قید کی سزا سنا دی۔
محمد فہیم حنیف کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں 2019 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
مجرم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری پروجیکٹس میں سڑک کے نمونے تبدیل اور خرد برد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
ناظم آباد میں دکان کے کرایے میں اضافے کی دھمکی: عدالت نے کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیا
پشاور: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق